خاتون منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شازیہ افضل کو گرفتارکرلیا، ملزمہ اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر منشیات کی ترسیل کرتی تھی، ملزمہ شازیہ افضل کے قبضہ سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمہ شازیہ افضل کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔