ہلاک ڈاکوؤں کی لا شیں مردہ خانے اور زخمیطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل ، فرار ملزمان کی تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں سی سی ڈی اور مختلف پولیس ونگز کی کارروائیوں کے دوران تین مبینہ پولیس مقابلے ہوئے جن میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئیپولیس کے مطابق مقابلے چوہنگ، باٹا پور اور کوٹ لکھپت کے علاقوں میں پیش آئے چوہنگ کے علاقے این ایف سی سوسائٹی کے قریب ناکے پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں پکڑا گیاکوٹ لکھپت کے علاقے تہت موڑ پر اے وی ایل ایس ماڈل ٹاؤن ٹیم نے ناکہ لگا رکھا تھادو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا کہا گیا مگر انہوں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ادھر باٹا پور کے علاقے جلو موڑ کے قریب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم پٹرولنگ کر رہی تھی کہ اس دوران تین مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیاڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیپولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو مردہ خانے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس کے مطابق فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔