واقعہ گزشتہ شب نماز تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کارپارکنگ میں پیش آیا
برمنگھم(آئی این پی )برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو کے حملے سے 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ شب نماز تراویح کے وقت اولڈ بری جامع مسجد کی کارپارکنگ میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں 19 اور 22 سال کے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جبکہ 18 سال کا برٹش پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوا جس کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔پولیس کے مطابق ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔