ڈاکوں کے ساتھ چور بھی بے لگام

 وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہرببس پورہ میں معید سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون۔گارڈن ٹاون میں ریاض سے 1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں افضال سے 1 لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔فیصل ٹاون میں وقار سے1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں سلمان سے 1 لاکھ 40 ہزار نقدی اور موبائل فون،سبدر میں ارمغان سے 1 لاکھ35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جنوبی چھاونی اور شیراکوٹ سے گاڑیاں جبکہ مزنگ لاری اڈا اور اسلام پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔