ترک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ پیر کی رات دیر گئے ترکی کے علاقے بالکیسر میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔
یہ واقعہ برسا ازمیر ہائی وے کے قریب پیش آیا۔واقعے کی فوٹیج میں مقامی لوگ جائے وقوعہ کی طرف دوڑتے اور طیارے کے ملبے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔