کراچی :بچی کھلے مین ہول میں جاگری، موقع پر موجود افراد نے نکال لیا

کراچی (آئی این  پی ) کراچی میں  ایک اور معصوم بچی کھلے مین ہول میں جاگری، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے ننھی بچی کو گٹرسے نکالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹان کا معلوم ہوتا ہے اور اس کے حوالے سے پی آئی بی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا، یہ تحقیقات کے دوران سامنے آئے گا اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔