بچی مین ہول میں جاگری

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)مین بازار قبولہ میں کمسن بچی مین ہول میں جاگری، جسے بچالیا گیا۔ذرائع کے مطابق رات کے وقت کمسن بچی مبینہ طور پر گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے کھلے  مین ہول میں گری، خوش قسمتی سے مقامی لوگوں اور راہگیروں نے  اپنی مدد آپ کے تحت بروقتریسکیو کر کے بچی کو بحفاظت باہر نکال لیا۔بچی کے ورثاء  کے مطابق سیوریج لائن کی صفائی کیلئے سینٹری ورکرز نے مین ہول کھول رکھے تھے۔ مین بازار میں تین مین ہول بغیر حفاظتی اقدامات کے کھلے تھے۔