اسلام آباد (آئی این پی ) چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری اہم بیان میں کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹیفکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مزید کسی قسم کے اندازوں یا قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔