پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے قریب دھماکہ ہوا‘وزیر داخلہ کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 50 کلومیٹر دور پنیالہ کے علاقے میں ڈگری کالج کے پاس پیش آیا جہاں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکا ہوا‘شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جبکہ دھماکے میں کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔ثنا وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے