لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 7 اہلکار شہید

دھماکہ خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا‘شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او بھی شامل‘صدر‘وزیراعظم اور وزیرداخلہ  کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع لکی مروت کے ٹرائبل سب ڈویژن یٹنی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ترجمان پولیس کے مطابق شہید افراد میں ایس ایچ او تھانہ شادی خیل صدر اعظم بھی شامل ہیں، دھماکا خیز مواد پولیس موبائل کے قریب نصب تھا‘صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت  میں پولیس گاڑی پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اور دیگر پولیس جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی جبکہ شہداء￿  کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔