چارسدہ : پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ، اہلکار محفوظ رہے

ہلاک ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ، پیسے  اور  اوورسیز پاکستانی کارڈ  برآمد ہوا :ڈی پی او
چارسدہ(آئی این پی )چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھما کہ ہوا تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)  چارسدہ کے مطابق ہلاک مشتبہ ملزم کی جیب سے شناختی کارڈ اور پیسے ملے ہیں، ہلاک ملزم سے اوورسیز پاکستانی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے