ساہیوال ،چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) عوامی شکایات، کرپشن اور ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا سخت رد عمل، تھانہ ہڑپہ میں تعینات 2 کانسٹیبل معطل، انکوائری کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات، کرپشن اورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے تھانہ ہڑپہ میں تعینات کانسٹیبل محمد یامین اور کانسٹیبل محمد ارشد کو معطل کر کے کلوز لائن کردیا اور کانسٹیبلان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا،اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدر آمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔