موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کرنیوالا پولیس کانسٹیبل معطل

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی دھمیال کے علاقہ میں موٹرسائیکل مکینک پر تشدد کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے نوٹس لے لیا۔ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث کانسٹیبل کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ دھمیال میں درج ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔