ملزمان خاتون کی بیٹی اور بھانجی سے ریپ کرنے اور تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے، مقدمہ درج، مرکزی ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)را ئیونڈ پولیس کے کانسٹیبل سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر خاتون کی برہنہ ویڈیو بنالی، ملزمان خاتون کی بیٹی اور بھانجی سے ریپ کرنے اور تشدد کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کانسٹیبل ابوبکر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی کے علاقے میں ابوبکر نامی پولیس کانسٹیبل نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو برہنہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اس دوران ملزمان خاتون کی برہنہ ویڈیو بھی بناتے رہے ۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان اس کی بیٹی اور بھانجی سے ریپ کرتے اور ویڈیوبھی بناتے رہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ رائے ونڈ سٹی میں درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب سنگین واقعہ کی فوری اطلاع اعلیٰ افسران کو نہ دینے پر چوکی انچارج کوبھی معطل کردیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام کارروائی کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے فیصل کامران نے کہا کہ ملوث کانسٹیبل کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔