صحافی پر مبینہ تشدد، چار پولیس اہلکار معطل، انکوائری کا حکم

ڈی آئی جی آپریشنز نے محکمانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا
لاہور (کرائم رپورٹر) آج ٹی وی کے رپورٹر ناطق ریحان پر مبینہ پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چار کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں زین العابدین، محمد مصدق، نجم الحسن اور محمد فرحان شامل ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کی محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔