لاہور(خصوصی رپورٹ)ایکسائز ڈیپارٹمنٹ لاہور ریجن اے نے ری بیٹ پیریڈ کے دوران ریکوری میں 39 فیصد کا ہدف حاصل کر لیا۔ زون 13 کی ای ٹی او مس افشاں 76 فیصد ریکوری کیساتھ تمام زونز میںسب سے آگے جبکہ زون 18 کے شاہد انور 55 فیصد ریکوری کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کو ارسال کر دی گئیں۔ زون 2 کے اعجاز محمود 52 فیصد ،زون 12 کے دانش محمود خان نے 43 فیصد، زون 16 کے وسیم حسن نے 41 فیصد اور زون 1 کے یونس نے 36 فیصد ریکوری کی۔ زون 4 کے عامر ضمیر 31 فیصد، زون 11 کے ماجد بٹ 29 فیصد جبکہ زون 10 کے مبشر علی 25 فیصد ریکوری کرسکے۔