شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ریلوے اور صوبوں میں اشتراک کے مثبت نتائج جلدسامنے آئیں گے شہبازشریف

کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا
ہر جگہ کراچی سرکلر ریلوے لائن کی بات کی ہے، مل کر کام کریں گے، ریلوے کا یہ منصوبہ کراچی کے عوام کیلئے انتہائی ناگزیر ہے: تقریب سے خطاب 
کراچی(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے شالیمار ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح کردیا۔شہرِ قائد کے کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا  تھا کہ اِس سٹیشن کی شاندار طریقے سے تزئین وآرائش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کینٹ سٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فرسٹ کلاس اور اکانومی کلاس قابل دید ہیں، شالیمار ایکسپریس کو نئی ٹرین بنا دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسافروں کی انتظار گاہ، ڈائنگ روم اور خود کار ٹکٹ سسٹم شاندار ہیں، ٹرین کو آٹ سورس کرکے بہترین کام کیا گیا، میں حنیف عباسی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ کراچی روشنی کا شہر تھا، یہاں کا ریلوے نظام بوسیدہ ہو چکا تھا، سٹیشن کی صفائی کراچی ویسٹ مینجمنٹ کے ذمے ہے ، وسطی ایشا تک روٹ کو بحال کیا جائے تو معیشت کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔ان کا  کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے یہ منصوبہ جلد حقیقت بنے گا، ریلوے کی اپ گریڈیشن کیلیے درکار رقم فوری طور پر دلوائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ حنیف عباسی کی قیادت میں پاکستان ریلوے جدید نظام کی جانب گامزن ہے، پاکستان ریلوے کی صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، پارٹنرشپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے