انڈس موٹر کمپنی کا 19 واں رنگا رنگ ٹیوٹا ڈریم میگا کار ایونٹ مقابلے میں کامیاب طلباء کو انعامات

 2ہزار 950 طلباء  ایونٹ کا  حصہ بنے ‘مقابلے میں شریک طلباء اور   طالبات نے  رنگوں کے ذریعے  کار کے مختلف ڈیزائن  تیار کئے
 ہرسال اس  مقابلہ کے ذریعے سینکڑوں بچوں میں چھپی صلاحتیں   دنیا کے سامنے لائی جاتی ہیں :سی ای او انڈس موٹر کمپنی علی اصغر جمالی
لاہور(دانش منیر)انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے 19 ویں رنگا رنگ ٹیوٹا ڈریم میگا  کار ایونٹ سجایا گیا جس میں ننھے منے طلباء￿  نے تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے  اور کینوس پر رنگوں کے ذریعے  کار کے مختلف فن پارے تیار کرنے پر انعامات حاصل کئے‘لاہور کے نجی ہوٹل میں انڈس موٹر کمپنی کی جانب سے ملک بھر کے 14 سو سکول جن میں 600 سرکاری تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں ان کے  طلباء￿  نے حصہ لیا مقابلے میں 2 ہزار 950 طلباء￿  19 ویں ٹیوٹا ڈریم میگا کار ایونٹ کا  حصہ بنے مقابلہ میں شریک طلباء￿  و طالبات نے ایک سے بڑھ کر ایک تصویر اس طرح تیار کی کہ جدید ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کو رنگوں کے بہترین انتخاب نے سب سے جدا بنادیا‘ سی ای او انڈس موٹر کمپنی علی اصغر جمالی کہتے ہیں  پاکستان کے طلباء￿  کی صلاحیتوں کی قدر  عالمی دنیا کرتی ہے‘ ہر سال اس  مقابلہ کے ذریعے  سینکڑوں بچوں میں چھپی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لائی جاتی ہیں‘  مقابلہ میں حصہ لینے اور انعام پانے پر طلباء￿   بے حد خوش نظر آئے ‘ہر طالب علم نے کار کو مختلف حالات و تناظر میں پینٹگ کی صورت میں پیش کیا ‘والدین بھی بچوں کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے‘انہوں نے کہا   یہ   ٹیوٹا کی جانب سے احسن اقدام ہے اس طرح  کے مقابلے کو زیادہ سے زیادہ منعقد کیا جانا چاہیے ‘رنگا رنگ ایونٹ میں وائس چیئرمین شنجی یناگی ، سی ای او جناح موٹرز چوہدری  ادریس سمیت تمام ڈیلرز اور والدین نے شرکت کی اور ٹیوٹا کمپنی کے اقدام کو خوب سراہا