ٹیوٹا انڈس موٹرز نے بچوں کے خوابوں کو تعبیر دیدی‘بہترین مصوری پر انعامات تقسیم

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے اٹھارویں ڈریم کار آرٹ مقابلے  جیتنے والے بچوں کیلئے  تقریب کا انعقاد کیا گیا‘بچوں کے فن پارے بھی رکھے گئے
بچوں  کیلئے ایسے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے وہ ایک ’’فیوچر ڈریم کار‘‘ بناکراپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں:علی اصغر جمالی‘سی ای او ٹیوٹا انڈس موٹرز
ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ  بچوں کو کاروں اور مختلف گاڑیوں کی دنیا سے منسلک ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے:سی ای او ٹیوٹا جناح موٹرز چودھری محمد ادریس 

لاہور(علی چودھری)خوابوں کی کار کو آرٹ کی شکل میں تخلیق کرنے کے لئے  ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی کی جانب سے اٹھارویں ڈریم کار آرٹ مقابلے  جیتنے والے بچوں کے لئے  تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں کی جانب سے بنائے گئے فن پاروںمیں سے بہترین قرارپانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے‘تقریب  کے مہمان خصوصی سی ای او ٹیوٹا انڈس موٹرزعلی اصغر جمالی کا کہنا تھا  تقریب کا مقصد دْنیا بھر کے بچوں میں فنِ مصوری کو فروغ دینا اور ان کے لئے ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ ایک ‘‘فیوچر ڈریم کار’’ بناکراپنی تخیّلاتی حس کا اظہار کرسکیں‘سی ای او ٹیوٹا جناح موٹرز چودھری محمد ادریس کے مطابق  ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ سکول جانے والے بچوں کو کاروں اور مختلف گاڑیوں کی دْنیا سے منسلک ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ میں حصہ لینے والے  بچوں نے مقابلے اور تقریب کے انعقاد کو خوب سراہابہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو میڈلز اور انعامات بھی دئیے گئے، ٹویوٹا ڈریم کار آرٹ کانٹیسٹ کا اختتام جاپان میں ہوگا جس میں دنیا بھر سے منتخب بچے شریک ہوں گے