ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کاموں کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا،اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا ٹولنٹن مارکیٹ میں سیوریج سسٹم، ایگزاسٹ سسٹم اور ویسٹ ڈسپوزل سسٹم بنایا جا رہا ہے۔ مارکیٹ میں پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ، تجاوزات کے خاتمے اور کنٹرولڈ انٹری ایگزٹ پر کام جاری ہے۔ دوسری جانب ڈی جی ایل ڈی اے نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت فیروز پور روڈ پر واسا کی مختلف ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔ گجومتہ اور قینچی چوک پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ہمراہ تھے۔