پاکستان کے کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان کے کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پاکستان کے مشہور کامیڈین لکی ڈئیر 60 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

 گزشتہ تقریباً 8 ماہ سے وہ پھیپھڑوں اور زیابیطس کے مرض کے باعث میو ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں ان کی صحت مسلسل نازک رہی۔اہلِ خانہ کے مطابق بیماری کی شدت کے باعث وہ کومے کی حالت میں بھی چلے گئے تھے، اور ان کے گردے، جگر اور معدہ بھی کم فعالیت کرنے لگے تھے۔لکی ڈئیر نے تقریباً 40 سال شوبز انڈسٹری میں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے تھیٹر، ٹی وی اور فلم میں متعدد کردار ادا کیے اور اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو بے حد محظوظ کیا۔ان کے انتقال سے شوبز کی دنیا ایک نمایاں ہنر مند سے محروم ہو گئی ہے۔