اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3حلقوں کے ٹریبونل تبدیلی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل سے متعلق( ن) لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس(ر)عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹریبونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔