اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے نئے الیکشن ٹریبونل نے 5ماہ بعد کام کا آغاز کرتے ہوئے فریقین کو 24دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔جسٹس ریٹائرڈ شکور پراچہ نے بطور الیکشن ٹریبونل فریقین کو نوٹس جاری کیے۔الیکشن ٹریبونل کی سماعت بدھ کو فریقین کی عدم موجودگی کے باعث آگے نہیں بڑھ سکی جس پر سب کو نوٹس جاری کیے گئے۔ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے تین امیدوار علی بخاری، عامر مغل اور شعیب شاہین جبکہ لیگی ایم این ایز طارق فضل چودھری، انجم عقیل خان اور راجا خرم کو جاری کیے ہیں۔