حکم امتناع:اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی رک گئی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آبادہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باعث اسلام آباد کے 3 حلقوں کیلئے نئے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی رواں ہفتے بھی نہیں ہوسکے گی کیوں کہ ٹریبونل پہلے ہی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرچکاہے،نئے اسلام آباد الیکشن ٹریبونل نے 18 دسمبر سے 5 ماہ بعد کام کا آغاز کیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبونل کارروائی روکنے کے حکم امتناع کی وجہ سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوئی۔