جنوبی کوریا:پلاسٹک آلودگی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا

 سیئول(آئی این پی )جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں پلاسٹک پر بین الاقوامی معاہدے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، گہرے اختلافات کی وجہ سے ممالک کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق بوسان میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد بھی تقریبا 200 ممالک کے نمائندے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے، اہم معاملات پر شدید اختلاف کے باعث فیصلہ موخر کر دیا گیا جس کے بعد اب مذاکرات اگلے مرحلے میں ہوں گے۔