کراچی(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب چائنیز پر خودکش بم دھماکہ کیس کے ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی، ریمانڈ مکمل ہونے پر جاوید اور گل نسا نامی ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کو مزید جسمانی ریمانڈ پر دینے کی استدعاکی گئی، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جاوید کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے، ملزم کو ملیر کورٹ میں شناخت پریڈ کے دوران گواہوں نے شناخت کیا ہے۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی ملزمان سے مزید تحقیقات باقی ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے ملزمان کو مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا اور تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔