تل ابیب (یواین پی)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے باور کرایا ہے کہ اگر غزہ میں زیر حراست تمام یرغمالیوں کو واپس نہ کیا گیا تو وہ وہاں جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم ٹرمپ کے ساتھ ایک حکمت عملی رکھتے ہیں جس میں وہ وقت بھی متعین ہے جب غزہ پر جہنم کے دروازے کھول دیے جائیں گے