ہریانہ میں اسکول ٹیچر کا بہیمانہ قتل، نقاب پوش حملہ آور نے چاقو کے 34 وار کر دیے

ہریانہ میں اسکول ٹیچر کا بہیمانہ قتل، نقاب پوش حملہ آور نے چاقو کے 34 وار کر دیے

بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نجی اسکول کی 29 سالہ ٹیچر کو اسکول کے اندر بے دردی سے قتل کر دیا گیا، جہاں ایک نقاب پوش شخص نے مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح کے وقت ایک نجی اسکول میں پیش آیا، جہاں ملزم اسکول پہنچا اور ٹیچر سندھیا کو نام لے کر باہر بلایا۔ جیسے ہی ٹیچر ملنے کے لیے باہر آئیں، ملزم نے مبینہ طور پر صرف 30 سیکنڈ کے دوران ان کے چہرے، گردن اور سینے پر چاقو کے 34 وار کیے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو اسکول کی لابی میں انتظار کرتے اور پھر ٹیچر کو باہر بلا کر حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق ٹیچر کی چیخیں سن کر جب مدد کی کوشش کی گئی تو ملزم نے انتظامیہ کو بھی چاقو سے دھمکایا، جبکہ زمین پر گری ہوئی ٹیچر پر مزید حملے کیے اور بعد ازاں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔زخمی ٹیچر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ ملزم امیت کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم گزشتہ دو برس سے ٹیچر کا تعاقب کر رہا تھا اور بار بار دوستی و رابطے کا مطالبہ کرتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مقتولہ نے دوستی سے انکار کے بعد چند روز قبل ملزم کے خلاف چھیڑ چھاڑ کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر اسی مقدمے کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا