فرانس کے اسکول میں خونریزی، 15 سالہ طالب علم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

فرانس کے اسکول میں خونریزی، 15 سالہ طالب علم کا ساتھیوں پر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

مغربی ممالک میں اسکولوں میں خونریزی کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔

 فرانس کے شہر نینٹس کے ایک ہائی اسکول میں 15 سالہ طالب علم نے اپنے ساتھیوں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے حملہ آور طالب علم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کے مقاصد کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حملے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔