بھارت کے مشہور کامیڈین ذاکر خان نے صحت کے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اسٹیج سے وقفے کی اصل وجہ بتادی۔
ذرائع کے مطابق 38 سالہ ذاکر خان نے ایک تقریب میں کہا کہ ان کی صحت میں کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں، صرف معمولی کمزوری ہے، اور انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔کامیڈین نے بتایا کہ اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کی اصل وجہ پچھلے 6 سالوں میں لکھنے کے لیے کافی مواد جمع ہونا اور اس پر کام نہ کر پانے کی صورتحال ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کی بھی سختی سے تردید کی کہ کوئی خاندانی ذریعہ ان کے بارے میں معلومات دے رہا ہے، کیونکہ ان کی فیملی ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے۔واضح رہے کہ 20 جنوری کو ذاکر خان نے ‘پاپا یار’ کے دورے میں حیدرآباد میں اعلان کیا تھا کہ وہ طویل وقفے پر جا رہے ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں۔