پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 516 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
516 پوائنٹس اضافے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 716 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ کاروبار کے دوران ڈالر 277 روپے 77 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ روپے کے مقابلے میں اس کی قیمت میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔