پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 868 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق، اگر یہ تیزی برقرار رہی تو مارکیٹ میں مزید ترقی کے امکانات روشن ہیں، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا۔یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں 1308 پوائنٹس کی نمایاں کمی ہوئی تھی، اور انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔