پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 90 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 90 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث نئے ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 90 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار 658 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، جو مارکیٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1478 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 89 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری اور مثبت توقعات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔