کیا گھر پر کپڑے دھوتے اچانک تقریب میں آنا پڑگیا؟، شازیہ منظور کی پرفارمنس پردلچسپ تبصرے

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی ایک نجی تقریب میں پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں جبکہ بعض افراد نے ان کے لباس اور ظاہری حلیے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وائرل ویڈیو میں شازیہ منظور ایک نجی سالگرہ کی تقریب میں پھولوں والے سادہ سوٹ میں گلوکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں، ان کے لباس، دوپٹے اور مجموعی حلیے کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ شازیہ منظور شاید گھر میں کپڑے دھو رہی تھی کہ وہاں سے اچانک یہاں آنا پڑ گیا، ایک اور نے کہا کہ وہاں موجود لوگ بھی پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔