ٹک ٹاک بناتا نو جوان نہر میں گرکر جاں بحق

 احسن   پائوں  پھسل  جانے  سے   نہر  میں  گرا ،  رات  گئے  لاش  مل  گئی
کندیاں (خصوصی رپورٹ)کندیاں میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا۔ گزشتہ روز کندیاں کے نواحی علاقہ علی والی کے قریب سکیپ چینل نہر میں میانوالی کا رہائشی 25 سالہ احسن نامی نوجوان ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک پاوں پھسل جانے سے نہر میں گر گیا۔ لاش کی تلاش کے لیے رات گئے تک ریسکیو کارروائیاں جاری رہیں۔ بعدازاں کندیاں پولیس کی موجودگی میں محمد احسن کی لاش کو نہر سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔