اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ادارے بھرپور انداز میں کوششیں کررہے ہیں اورجلد ہی اس بیماری کے خلاف جنگ جیت لیں گے۔سوموار کو ان کی زیرِ قیادت نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی)میں قومی پولیو مینجمنٹ ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اور صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سینٹرز کے کوآرڈینیٹرز سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب پیش رفت مزید تیز کرنے کے لیے مربوط، موثر اور مقررہ مدت پر مبنی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔