اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو، محترمہ عائشہ رضا فاروق کو انسدادِ پولیو کے لیے جینڈر چیمپئن کے طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق محترمہ عائشہ فاروق کو شعبہ صحت اور انسدادِ پولیو میں خواتین کی قیادت کے فروغ پر بین الاقوامی اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو نے عائشہ رضا فاروق کو انسدادِ پولیو پروگرام میں صنفی مساوات اور برابری کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اعزاز سے نوازا۔