عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں: اعظم نذیر تارڑ

مقدمات کی تعداد میں کمی لا نے کیلئے  لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ہماری رہنمائی کی:وزیرقانون کا تقریب سے خطاب 
 اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ  نے کہا  کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ، معاشر  ے میں تنازعات کا مل جل کرحل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے،عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے  سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔وفاقی وزیِر قانون نے کہا کہ مقدمات کی تعداد میں کمی لا نے کیلئے  لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ہماری رہنمائی کی۔