پولیو کیخلاف جنگ میں افغانستان پاکستان سے آگے، عالمی ادارے کا اعتراف

  اسلام آباد (آئی این پی )افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں پولیو کے کیسز ریکارڈ ہوتے رہتے ہیں لیکن افغانستان کی صورتحال پاکستان کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔حال ہی میں ایک عالمی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیو خاتمے کے پروگرام میں افغانستان پاکستان سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھا رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں سال 2024میں پولیو کے 25کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں 68کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کی دستاویز میں ظاہر ہوتا ہے کہ 26دسمبر 2024تک پاکستان میں 67پولیو کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ افغانستان میں 25 کیسز سامنے آئے۔