عارفوالا،پاکپتن (خصوصی رپورٹ)عارفوالا میں پٹرول پمپ کے سیلز منیجر کا پراسرار اغوا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواحی گاؤں 69 ای بی اگرو کا رہائشی مقبول حسین بوریوالاروڈ پر واقع پٹرول پمپ پر بطور سیلز منیجر کام کرتا ہے، اتوار کے روز صبح 9 بجے موٹر سائیکل پر اپنی ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ راستے میں ساہیوال روڈ بائی پاس سے نامعلوم گاڑی میں سوار دو افراد نے اسے اغوا کر لیا۔مغوی نے اپنے اغوا کی اطلاع بذریعہ موبائل فون پیٹرول پمپ پر دی، جسکے بعد اسکا موبائل فون بند ہو گیا۔مغوی نے فون پر ہی اپنی موٹر سائیکل بارے بھی اطلاع دی ، بعد ازاں موٹر سائیکل ساہیوال روڈ سے مل گئی۔ پولیس تھانہ صدر نے مغوی کے بھانجے کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔