جاپان میں سونامی کا خطرہ: کیا مانگا میں کی گئی پیشگوئی حقیقت بن گئی؟

جاپان میں سونامی کا خطرہ: کیا مانگا میں کی گئی پیشگوئی حقیقت بن گئی؟

روس کے علاقے کامچٹکا میں 29 جولائی کو آنے والے 8.8 شدت کے زلزلے نے جاپان، امریکا، چین اور روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کروا دی۔

زلزلے کے دوران جہاں لاکھوں افراد اپنے موبائل فونز پر سونامی کی ٹریکنگ کر رہے تھے، وہیں چین میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے ایک جاپانی مانگا (comic book) سے متعلق سرچ کیا۔ اس مانگا میں 2021ء میں جولائی 2025ء میں ایک بڑے زلزلے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔اگرچہ یہ زلزلہ 5 جولائی کے بجائے 29 جولائی کو آیا، پھر بھی لوگوں نے اسے ایک حیران کُن اتفاق قرار دے کر اس پیشگوئی پر یقین کرنا شروع کر دیا۔اس صورتحال پر جاپانی ماہرینِ ارضیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے غیر سائنسی اور گمراہ کُن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زلزلوں کی درست پیشگوئی کرنا اب بھی ممکن نہیں ہے۔