انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں

انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ نہیں

ویب ڈیسک: مشرقی انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں پیر کی شب شدید زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔

 یو ایس جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی مالوکو صوبے کے شہر ٹوال سے 177 کلومیٹر مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی زمین سے 66 کلومیٹر زیرِ سطح بتائی گئی ہے۔زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 49 منٹ پر آیا۔

 سونامی کا خطرہ نہیں:
بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر اور انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا:
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 زلزلوں کا مرکز: "رنگ آف فائر"
یاد رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے زلزلہ خیز خطے "رِنگ آف فائر" پر واقع ہے، جہاں زلزلے اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات معمول ہیں۔2004 میں ان ہی علاقوں میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں صرف انڈونیشیا میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔