جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

جاپان میں 7.4 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ سمندر کے اندر آیا، جس کے باعث سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔  جاپان میٹورولوجیکل ایجنسی کے مطابق ساحلی علاقوں میں فوری ہنگامی اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔حکام نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سمندر کی سطح میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔ ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ حکام صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آنے کا بھی امکان ہے، اس لیے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔