75 سالہ بھارتی اداکارہ سہاسنی مولے کی دلچسپ ازدواجی کہانی، 60 برس کی عمر میں شادی کا انکشاف

75 سالہ بھارتی اداکارہ سہاسنی مولے کی دلچسپ ازدواجی کہانی، 60 برس کی عمر میں شادی کا انکشاف

بھارتی سینئر اداکارہ سہاسنی مولے نے اپنی زندگی کے ایک دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے 60 سال کی عمر میں پہلی شادی کی اور یہ رشتہ صرف 75 دن کی مختصر واقفیت کے بعد ازدواجی بندھن میں بدل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ کئی دہائیوں تک غیر شادی شدہ رہیں کیونکہ انہیں مناسب ساتھی نہیں ملا۔ بعد ازاں ان کی ملاقات ایک سائنسدان اتُل سے اتفاقاً ہوئی۔سہاسنی مولے کے مطابق انہوں نے فیس بک پر اکاؤنٹ بنایا تھا، جہاں ایک دن براؤزنگ کے دوران انہیں اتُل کی پروفائل نظر آئی۔ انہیں یہ پروفائل دلچسپ لگی اور انہوں نے خود پہل کرتے ہوئے پیغام بھیج دیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان بات چیت شروع ہوئی۔اداکارہ نے بتایا کہ ابتدائی رابطے ای میلز تک پہنچے، جہاں اتُل نے واضح کیا کہ وہ بھی جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں۔

 تاہم انہوں نے کبھی براہِ راست شادی کی پیشکش نہیں کی بلکہ اشاروں میں گفتگو ہوتی رہی۔بعد ازاں دوستی گہری ہونے پر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اور صرف 75 دن کی واقفیت کے بعد رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سہاسنی مولے کی موجودہ عمر 75 سال ہے، اور ان کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر خاصی دلچسپی کا باعث بن رہی ہے۔