شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)مردار گوشت کے گھنا ئونے کاروبار میں ملوث کاچھا قصائی گینگ کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ شہریوں کو اطلاع ملی کہ مردار گوشت کی شیر گڑھ ،حبیب آباد ،پتوکی میں سپلائی ہونیوالی ہے جس پر ینگ مین ایسوسی ایشن ،جاوید نگر پریس کلب ،سول سوسائٹی کے افرادجائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزم فرار ہوگئے۔واقعہ کی ویڈیو بنالی گئی، ملزموں کی شناخت کاچھا قصائی وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ینگ مین ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ مریم نواز ودیگرحکام سے گھنا ئونے کاروبار میں ملوث ملزموں مقدمہ اور سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔