لاہور (آئی این پی )پنجاب کے شہر میں جانوروں کو زہر دینے کے بعد سستے دام میں خرید کر گوشت بیچنے والے 5 قصائی کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل کے مطابق پنجاب کے شہر چشتیاں میں مضر صحت گوشت فروخت کرنے والا قصاب گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان لوگوں کے جانور مارتے اور سستے داموں خریدتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زہر دے کر مارے گئے جانوروں کا گوشت فروخت کرتے تھے، ملزمان سے جانوروں کو دیا جانے والا کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار قصائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان زہریلا گوشت شہر بھر میں فروخت کرتے رہے، شکایات موصول ہونے پر ڈی پی او نے ٹیم تشکیل دی جس نے قلیل وقت میں گینگ ٹریس کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔