کاہنہ کاچھا:کاراوررکشہ میں تصادم ، 7افراد زخمی

تشویشناک حالت میں مریض ایمبولینس کے ذریعے جنرل ہسپتال منتقل 
لاہور (کرائم رپورٹر)کاہنہ کاچھا کے قریب کار اور رکشہ میں خوفناک تصادم، 7 افراد زخمی۔ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی،روہی نالہ کے قریب سبزی منڈی کاہنہ کاچھا کے مقام پر کار اور رکشہ کے مابین شدید ٹریفک حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل افراد کی شناخت درج ذیل ہے،رحمان ،نوید ،وسیم عمر،بہادر ، عرفان ،سجاد، عمران زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ تشویشناک حالت والے مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود رہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں بھی معاونت کرتی رہیں۔ حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔