ملاوٹی کھویا،پنیر بناکر بیچنے والے کیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ)شہریوں کو ملاوٹی کھویا اور پنیر بناکر بیچنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر وسیم سجاد نے پولیس تھانہ کنگن پور میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دی کہ سکنہ آرائیاں والا کا رہائشی مدثر مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ ملاوٹی کھویا اور پنیر بناکر بیچ رہاہے ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔