ساہیوال (خصوصی رپورٹ)قتل ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کو لاوارث قراردیکر سپردخاک کردیاگیا ، 2روزقبل شریف کالونی کے قریب نہر ایل بی ڈی سی میں نامعلوم ملزموں نے نامعلوم خاتون کا گلا کاٹ کر لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ضروری کارروائی کے بعد لاوارث قراردیکر تدفین کیلئے ایدھی سنٹر کے حوالے کردیا ،جسے شہرخموشاں ویلفیئر سوسائٹی نے ماہی شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا ہے۔