درجن سے زائد وارداتیں ،سبحانی گجر منشیات سمیت گرفتار

 ملزمان جیل میں جائیں، قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے: ایس پی  بلال احمد 
 لاہور(کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ابتک درجن سے زائد وارداتیں کرنے والا سبحانی گجر کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق خوف کی علامت سمجھے جانے والا ملزم قتل، اقدام قتل ،قمار بازی اسلحہ اور منشیات سمیت دیگر جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کو دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیاملزم اورنگزیب عرف سبحانی گجر پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کر رہا تھاملزم کے قبضہ سے 1620 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ایس پی سٹی بلال احمد نیایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم گیلانی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان جیل میں جائیں گیانسداد منشیات فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے